اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

استحکام پاکستان پارٹی کا آئندہ ہفتے پارٹی منشور لانے کا اعلان

08 Jul 2023
08 Jul 2023

(ویب ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی نے آئندہ ہفتے پارٹی منشور عوام کے سامنے لانے کا اعلان کردیا۔

آئی پی پی رہنما فردوس عاشق اعوان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری جماعت آئندہ ہفتے اپنا منشور لارہی ہے، ہم تمام تقاضے پورے کرکے باضابطہ رجسٹریشن کےلیے الیکشن کمیشن جارہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا عون چودھری نےایک پٹیشن سپریم کورٹ میں دی ہے،اگر کوئی جماعت سیاست کی آڑمیں ریاست تہس نہس کرنے کا ایجنڈا لیکر چل رہی ہے تو اس کو بین کیا جانا چاہیے، یہ پٹیشن انفرادی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے ہمیشہ اپنی ذات کو ریاست پر ترجیح دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم آنے والے الیکشن میں بھرپورحصہ لیں گے، ہرحلقہ میں امیدوارکھڑے کریں گے،ماضی میں نوجوانوں کو گمراہ کیا گیا، آئی پی پی نوجوانوں کے مستقبل کے لیے روڈ میپ تعین کرنے جارہی ہے۔

 فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین کے بھائی کی وفات ہوئی ہے ان کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے