اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیئرمین پی ٹی آئی حساس عمارتوں میں توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں نامزد

08 Jul 2023
08 Jul 2023

(ویب ڈیسک) راولپنڈی پولیس نے 9 مئی کو حساس عمارتوں میں توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو نامزد کردیا۔

پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو شالیمارچوک میں حساس عمارتوں میں توڑ پھوڑ کے مقدمے میں نامزد کیا ہے۔ حساس عمارتوں میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق 9 مئی کو تحریک انصاف کے کارکن حساس عمارتوں کا گیٹ توڑ کر داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو زیر تفتیش ملزمان کے بیانات کی روشنی میں ملزم نامزد کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی پر حملوں کی منصوبہ بندی، کارکنوں کو اکسانے اور اشتعال دلانے کا الزام عائد کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے