اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دنیا کے بلند ترین پولو گرائونڈ میں تین روزہ شندور فیسٹیول کا آغاز

08 Jul 2023
08 Jul 2023

(ویب ڈیسک) دنیا کے بلند ترین پولو گرائونڈ پراپنی نوعیت کے منفرد شندور فیسٹیول کا آغازہو گیا، بادشاہوں کا کھیل دیکھنے کیلئے ملکی اورغیر ملکی سیاحوں نے ڈیرے ڈال لئے ہیں۔

افتتاحی تقریب میں چترال اور گلگت بلتستان کی پولو ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا جبکہ بینڈز نے مختلف دھنوں پر مشتمل قومی نغمے پیش کئےاور مقامی فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیرستانی، کالاش، چترال اور خٹک ڈانس پیش کیا۔

حکومت خیبر پختونخوا اورفرنٹیئر کور نارتھ کے باہمی اشتراک سے منعقدہ افتتاحی تقریب میں پیرا گلائیڈرز نے حاضرین شائقین سے خصوصی داد وصول کی۔ شندور پولو فیسٹول کے پہلے دن مختلف ٹیموں کے درمیان تین میچز کھیلے گئے۔

شندور پولو فیسٹول کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے علاقے کا رخ کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سول اور ملٹری حکام سمیت انتظامیہ کے عہدیداران اور علاقے کے عوام شرکت کر رہے ہیں۔

فیسٹیول 9 جولائی تک جاری رہے گا، 12,500 فٹ بلندی پر دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ میں کھیلا جانے والا اپنی نوعیت کا منفرد فیسٹیول ہےتین روزہ فیسٹیول میں پولو کے میچز کے ساتھ ساتھ شرکاء کے لئے رات کے وقت خصوصی طور پر آتش بازی اور کیمپ فائر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے