اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی نے چیئرمین ذکا اشرف کے مصدقہ جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے خبردار کردیا

08 Jul 2023
08 Jul 2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کر دیا۔

پی سی بی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ ذکا اشرف کے نام سے ٹوئٹر پر بنا ہوا تصدیق شدہ اکاؤنٹ جعلی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس جعلی اکاؤنٹ کے حوالے سے پی سی بی نے ٹوئٹر کو شکایت کی ہے۔

ذکا اشرف کے نام سے بنایا گیا اکاؤنٹ اس قسم کی ٹوئٹس کرتا ہے جیسے ذکا اشرف بذات خود پیغامات جاری کررہے ہوں، اس ٹوئٹر اکاؤنٹ کے 8 ہزار سے زائد فالوورز ہیں اور ان کے اکاؤنٹ کے تعارف میں چیئرمین پی سی بی بھی لکھا ہوا ہے۔

اکاؤنٹ فروری 2021 میں بنایا گیا تھا جو کچھ عرصہ قبل ویریفائیڈ ہوا ہے، اس جعلی اکاؤنٹ سے اب تک مجموعی طور پر 55 ٹوئٹس کی گئی ہیں، کچھ ٹوئٹس میں نامناسب زبان کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

اب کچھ صارفین کے ذہنوں میں یہ سوال ہوگا کہ ذکا اشرف کا جعلی اکاؤنٹ مصدقہ کیسے ہوا؟ تو یقیناً ان کا اکاؤنٹ بنانے والے شخص نے ٹوئٹر کو رقم ادا کر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کا بلیو ٹک حاصل کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے