08 Jul 2023
(ویب ڈیسک) نگران پنجاب حکومت نے صحت سہولت کارڈ کے استعمال میں مبینہ گھپلوں کا معاملہ سامنے آنے پر پرائیویٹ ہسپتالوں کے کلینیکل آڈٹ کا فیصلہ کر لیا۔
کس ہسپتال نے سرکاری انشورنس کمپنی کو نقصان پہنچایا، آڈٹ میں سامنے آئے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت سہولت کارڈ کے پینل پر موجود تمام پرائیوٹ ہسپتالوں کا کلینیکل آڈٹ ہو گا۔
ذرائع کے مطابق نجی ہسپتالوں کا آڈٹ پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کے ذریعے کروایا جائے گا،سی سیکشن، اینجوگرافی،اینجو پلاسٹی کرنے والے ہسپتالوں کا خصوصی آڈٹ ہوگا، مریض کے بغیر صحت سہولت کارڈ سے رقم کلیم کرنے والے ہسپتالوں کا بھی آڈٹ ہوگا۔