08 Jul 2023
(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے عسکری ٹاورجلاؤ گھیراؤ سمیت تین مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری کیس کی سماعت 12 جولائی تک ملتوی کردی ۔
انسداددہشت گردی عدالت لاہورمیں عسکری ٹاورجلاؤ گھیراؤ ، مسلم لیگ ہاؤس جلانے سمیت تین مقدمات میں ڈاکٹریاسمین راشدکی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پرسماعت ہوئی، عدالت نے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجازاحمد بٹرنے درخواست ضمانت پرسماعت کی،عدالت نے وکلاء سے دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12جولائی تک ملتوی کردی۔
واضح رہے پی ٹی آئی رہنما کیخلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں دوجبکہ تھانہ گلبرگ میں ایک مقدمہ درج ہے، ڈاکٹریاسمین راشدنےاپنےوکیل کی وساطت سے ضمانتیں دائرکررکھی ہیں۔