اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاہ محمود، اسد عمر جے آئی ٹی میں پیش، 9 مئی واقعات سے اظہار لاتعلقی

08 Jul 2023
08 Jul 2023

(لاہور نیوز) 9 مئی واقعات کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے جے آئی ٹی میں پیش ہو کر بیانات قلمبند کرا دیئے، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے 9 مئی واقعات سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  تحریک انصاف کا وائس چیئرمین ہوں اور دو بار وزیر خارجہ رہ چکا ہوں ، ہمیشہ پاکستان کے اداروں کا احترام کیا ہے، قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں ، 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر کراچی سے اسلام آباد پہنچا ۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے بیان میں مزید کہا کہ نو مئی کو ہونے والے واقعات قابل مذمت ہیں ، لاہور میں ہونے والے واقعات سے لاعلم ہوں اور لاتعلقی کا اظہار کرتا ہوں، دس مئی کو گلگت بلتستان ہاوس میں موجود تھا کہ پولیس نے گرفتار کر لیا ، ماضی بے داغ ہے، نو مئی کی کسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوں ۔

 اسد عمر کے جے آئی ٹی کو دیے گئے بیان کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔ اسد عمر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ  نو مئی کو بذریعہ فلائٹ کراچی سے اسلام آباد پہنچا ، دس مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ، نو مئی واقعات کی کئی بار مذمت کر چکا ہوں اور واقعات سے لاتعلقی کا اظہار بھی کر رکھا ہے ، عسکری ٹاور جلانے سے میرا کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے ، بے گناہ ہوں، اس مقدمے میں بے گناہ قرار دیا جائے۔

 یاد رہے کہ انسداد دہشتگری عدالت نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 21 جولائی تک توسیع کر رکھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے