اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہد آفریدی کی بیٹی کی شادی، بابر اعظم سمیت قومی کرکٹرز کی شرکت

08 Jul 2023
08 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی بڑی صاحبزادی کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں کپتان بابراعظم سمیت دیگر قومی کرکٹرز نے شرکت کی۔

شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی شادی نصیر سے کراچی کے مقامی ہال میں ہونے والی پروقار تقریب میں ہوئی۔ آج کی تقریب میں مہندی بھی ہوئی جس کے بعد اقصیٰ کی رخصتی ہوگئی۔ اقصیٰ اور نصیر کا نکاح گزشتہ برس دسمبر میں ہوا تھا۔

تقریب میں سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے کراچی میں لگنے والے قومی ٹریننگ کیمپ میں شریک کھلاڑیوں نے خاص طور پر شرکت کی۔

تقریب میں بابراعظم ، محمد رضوان، امام الحق، شان مسعود ، سرفراز احمد، حسن علی، عامر جمال اور اعظم خان شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ سابق کرکٹرز معین خان، ارشد خان، محمد اکرم اور وقار یونس بھی شریک تھے۔

قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی تقریب میں مہمانوں کے استقبال میں مصروف رہے۔

خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کا نکاح رواں برس فروری میں شاہد آفریدی کی چھوٹی بیٹی انشا آفریدی سے ہوا تھا اور ان کی شادی بھی جلد طے ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے