اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حریت رہنما برہان وانی شہید کا ساتواں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

08 Jul 2023
08 Jul 2023

(ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کی نئی روح پھونکنے والے برہان مظفر وانی شہید کا ساتواں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے گاؤں شریف آباد ترال میں پیدا ہونیوالا 22 سالہ کشمیری نوجوان برہان وانی قابض بھارتی سامراج کی طرف سے اپنی قوم پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹتے دیکھ کر برداشت نہ کرسکا، یوں قوم کا یہ عظیم سپوت ہمہ وقت کاروان حریت میں شامل ہو گیا۔

برہان مظفر وانی شہید نے بندوق سے زیادہ انٹرنیٹ کے استعمال کو ترجیح دی جس سے بھارت کے در و دیوار لرز اٹھے، مقبوضہ کشمیر کی تاریخ میں برہان وانی کو جرات اور مزاحمت کی علامت کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

‎8 جولائی 2016 کے روز بھارتی قابض فوج نے برہان وانی کو شہید کیا، برہان کی شہادت پر مقبوضہ کشمیر کے اندر احتجاجی مظاہروں میں شدت آئی اور چھ ماہ تک مسلسل کرفیو لگا رہا، بھارتی سورماؤں نے برہان وانی کی شہادت کے بعد 1 ہزار 350 بے گناہ کشمیری شہید ، 4 ہزار سے زائد زخمی اور سینکڑوں گھر بھی نذر آتش کیے۔

دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آج معروف نوجوان آزادی پسند رہنماء برہان مظفر وانی کے ساتویں یوم شہادت کے موقع پر مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی اور تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

بھارتی جبر سے آزادی کے متفقہ فورم کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں آج ہڑتال کی کال دی ہے جبکہ حزب المجاہدین جموں کشمیر اپنے سرفروش شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے عوامی اجتماع منعقد کرنے جا رہی ہے جس کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

پاسبانِ حُریت نے برہان وانی اور تحریک آزادی جموں کشمیر کے دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور بھارتی جبرو استبداد سے ریاست کی آزادی کیلئے جدوجہد کا عزم دہرانے کیلئے آج ’’ یوم مزاحمت ‘‘ کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے۔

پاسبان حریت برہان وانی کے پہلے یوم شہادت سے ہی اس دن کو ’’ یوم مزاحمت ‘‘ کے طور پر مناتی آ رہی ہے، اس دن کشمیری نوجوانوں کا ایک منظم دستہ برہان وانی اور دیگر شہداء کو سلامی پیش کرتا ہے اور اس سال بھی دارالحکومت میں 313 نوجوان سلامی پیش کریں گے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے