اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

’ہیری کو شادی بہت مبارک‘ ولیمے میں شرکت سے محروم کھلاڑیوں کا ویڈیو پیغام

07 Jul 2023
07 Jul 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرحارث رؤف کے سر پرگزشتہ روز سہرا سج گیا، تربیتی کیمپ کے باعث شرکت سے محروم ساتھیوں نے ویڈیو پیغام میں کرکٹر کو پرجوش انداز میں مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی، بابراعظم ، محمد رضوان ، نسیم شاہ سمیت تمام کھلاڑی اس ویڈیو پیغام میں دیکھے جاسکتے ہیں۔

ویڈیو ریکارڈ کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے حارث کو ان کے نک نیم ’ہیری‘ سے پکارتے ہوئے کہا کہ ہم سب کی طرف سے آپ کو شادی بہت مبارک ہو، اس کے ساتھ ہی تمام کھلاڑی ہم آواز ہو کرحارث کو شادی کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خراب موسم کے پیش نظر کھلاڑیوں کو اسلام آباد جا کرحارث رؤف کی تقریب ولیمہ میں شرکت کرنے سے منع کیا گیا ہے کیونکہ اس صورت میں واپسی کی فلائٹ ملنے میں مشکلات درپیش آسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج ختم ہو جائے گا اور کھلاڑی براستہ دبئی کل رات کولمبو روانہ ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے