اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سرفراز احمد کو بابراعظم کے مقابلے میں زیادہ بہتر کپتان سمجھتا ہوں : عمر گل

07 Jul 2023
07 Jul 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولرعمر گل نے سرفراز احمد کو بابراعظم کے مقابلے میں بہتر کپتان قرار دے دیا۔

مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں سابق فاسٹ بولر عمر گل سے محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے عامر کو منتخب کیا۔

کپتان بابراعظم اور سرفراز احمد کی کپتانی کے موازنے کے سوال پر عمر گل نے کہا کہ سرفراز کی کپتانی میں پاکستان نے 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جبکہ لگاتار 11 ٹی20 سیریز میں فتوحات سمیٹی ہیں، میں سرفراز کو بابراعظم کے مقابلے میں زیادہ بہتر کپتان تصور کرتا ہوں۔

اس سے قبل کرکٹ پاکستان کو انٹرویو میں عمر گل نے محمد عامر کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈراپ ہونے کی وجہ سے پلئیرز کو چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ آپ ہمیشہ کسی مخصوص فرد کی نشاندہی نہیں کرسکتے، بہتر ہے آپ ذمہ داری قبول کریں اور کم بیک کریں۔

واضح رہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد کو سال 2019 میں دورہ آسٹریلیا سے قبل کپتانی سے ہٹادیا گیا تھا جبکہ 2020 میں بابراعظم کو اظہر علی کی جگہ قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے فرائض سونپے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے