07 Jul 2023
(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے ہلوکی میں پولیس نے ڈرون کے ذریعے منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
سکیورٹی فورسز نے تھانہ کاہنہ کی حدود میں ڈرون سے منشیات کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی، رسول پور گاؤں ہلوکی میں منشیات لے جانیوالا ڈرون فصلوں میں گر گیا، ڈرون سے 6 کلو ہیروئن برآمد ہوئی، رینجرز اور اینٹی نارکوٹکس کے اہلکاروں نے ڈرون اور منشیات کو قبضے میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق منشیات سے بھرا ڈرون کہاں سے آپریٹ ہوا؟ کہاں جارہا تھا ؟ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
ادھر مناواں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 لسٹڈ منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان فاروق اور سلیمان سے 3 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی، ملزمان نے نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا ہے۔