اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی اجلاس، پی سی بی حکام آج ساؤتھ افریقہ روانہ ہونگے

07 Jul 2023
07 Jul 2023

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام آج جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف، سلمان نصیر اور فیصل حسنین 9جولائی سے 16جولائی تک ڈربن میں ہونے والی میٹنگز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی آئی سی سی میٹنگز میں قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات، ویزوں کے اجرا، پاکستانی میڈیا اور شائقین کیلیے ویزا پالیسی اورمیچز ٹکٹس کی دستیابی پر بات کرے گا۔

آئی سی سی اور بھارتی بورڈ حکام ان معاملات پر اپنا موقف پیش کریں گے۔ یاد رہے پی سی بی نے ورلڈکپ میں شرکت کو حکومتی اجازت سے مشروط رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے