اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس کو مطلوب 6 ملزمان یو اے ای سے گرفتار

07 Jul 2023
07 Jul 2023

(لاہور نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو مطلوب 6 ملزم گرفتار کر لیے ۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان میں قمر شہزاد، توقیر بٹ، بوستان حسن، صائم زیب،  وقار عظیم اور نسیم عباس شامل ہیں ، ملزمان کے خلاف قتل، ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان اٹک، وہاڑی، گوجرانوالہ، پاکپتن اور ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو مطلوب تھے ، ملزمان کو یو اے ای سے سیالکوٹ منتقل کردیا گیا ہے ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول یو اےای کیساتھ رابطہ کاری سے ممکن ہوئی، این سی بی انٹرپول پاکستان نےگزشتہ سال ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹسز بھی جاری کئے تھے ۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ گرفتار ملزمان کی بروقت حوالگی کے لئے ایف آئی اے امیگریشن کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے