07 Jul 2023
(ویب ڈیسک) لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت پانچ مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 14 جولائی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے شامل تفتیش نہ ہونے پر اظہار ناراضگی بھی کیا۔عدالت نےعبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کردی۔
جج اعجاز احمد بٹر نے ریماکس دیئے کہ کیوں نہ میں آپ کو دیا گیا ریلیف ختم کرکے ضمانتیں خارج کردوں۔
دوسری جانب سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت بھی آج پھر ہوگی۔
گزشتہ روز توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں آج ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔