اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی کرکٹرز حارث رؤف کی شادی میں شرکت کیلئے کیوں نہ روانہ ہو سکے؟

07 Jul 2023
07 Jul 2023

(ویب ڈیسک) خراب موسم کے باعث قومی کرکٹرز اپنے ساتھی کھلاڑی حارث رؤف کی شادی میں شرکت کیلئے اسلام آباد روانہ نہ ہوسکے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق  قومی کرکٹرز نے اپنے ساتھی حارث رؤف کی شادی میں شرکت کے لیے جمعہ کی شام اسلام آباد جانا تھا تاہم خراب موسم کی وجہ سے بیشتر کھلاڑیوں نے کراچی ہی میں ٹھہرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے بیشتر کھلاڑی کل سابق  ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی کی بڑی صاحبزادی اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی سالی کی تقریب رخصتی میں شرکت کریں گے۔

دورہ سری لنکا  کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جمعہ کو ختم ہو جائے گا، نیشنل سٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل اکیڈمی گراونڈ پر چار روزہ کیمپ کے آخری دن صرف صبح کے سیشن میں 9 سے 12 بجے تک پریکٹس ہوگی۔

قومی  ٹیم دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے ہفتہ کی شب براستہ دبئی کولمبو روانہ ہوگی جبکہ ویزہ نہ ملنے کے سبب پاکستان نہ آسکنے والے بولنگ کوچ  مورنے مورکل دبئی میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

دریں اثناء  تیسرے روز جمعرات کو فاسٹ بولر حسن علی  نے بھی تربیتی کیمپ میں شمولیت اختیار کی، وہ خراب موسم کی وجہ سے پروازوں کا نظام متاثر ہونے کی وجہ سے کیمپ کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔

اوپنر شان مسعود نے بدھ  کو کیمپ میں شمولیت اختیار کی تھی، پی سی بی نے 18 رکنی قومی سکواڈ کے ساتھ دو کرکٹرز زاہد محمود اور ساجد خان کو خصوصی طور پر کیمپ میں مدعو کیا تھا۔

واضح رہے کہ 9 جولائی کو سری لنکا پہنچنے والی قومی ٹیم  ٹیسٹ سیریز سے قبل 11 اور 12 جولائی کو دو روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔

پہلا ٹیسٹ گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں 16 سے 20 جولائی اور دوسرا ٹیسٹ  کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں 24 سے 28 جولائی تک شیڈول ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے