اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری معافی کی درخواست منظور

07 Jul 2023
07 Jul 2023

(ویب ڈیسک) اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

گزشتہ روز اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی قائد کو آج حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا تھا۔

ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کے سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل گوہر علی خان عدالت میں پیش ہوئے جب کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے وکیل امجد پرویز عدالت میں پیش ہوئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ سربراہ تحریک انصاف کے چار وکلا ہیں، وقت ضائع کیا جارہا ہے۔

اس پر گوہر علی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل صرف پوائنٹ اسکورنگ کررہے ہیں،  چیئرمین پی ٹی آئی کے سینئر  وکیل خواجہ حارث ہیں۔

سربراہ تحریک انصاف کے وکیل نے سماعت 10 جولائی تک ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں،  ان کے وکلا کی نیت ہی دلائل دینے کی نہیں، خواجہ حارث کی کوئی عدالتی مصروفیات نہیں۔

بعد ازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کل 8 جولائی تک ملتوی کردی اور خواجہ حارث کو کل عدالت پیش میں ہونے کی ہدایات کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے