(لاہور نیوز)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے چیئر مین مینجمنٹ کمیٹی برائے پی سی بی ذکا اشرف سے اہم ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے سیٹ اپ میں محمد حفیظ کو شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، ملاقات میں محمد حفیظ نے ذکا اشرف کو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی بننے پر مبارکباد دی۔چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے محمد حفیظ کو چیف سلیکٹر کے عہدے کی آفر کر دی، جس پر محمد حفیظ نے وقت مانگ لیا،پی سی بی کے نئے سیٹ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان، سلیم یوسف اور محسن حسن خان کو بھی سلیکشن کمیٹی میں ذمہ داریاں دیئے جانے کا امکان ہے۔
ملاقات کے بعد محمد حفیظ نے کہا کہ ذکا اشرف میرے لئے قابل احترام ہیں، میں اس وقت نوکری نہیں کرنا چاہتا، ذکا اشرف اچھے ایڈمنسٹریٹر ہیں، انکی دل سے عزت کرتاہوں، پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے اچھی آفر آئی تو ضرور قبول کروں گا۔