06 Jul 2023
(لاہور نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حارث رؤف اپنی دلہنیا لینے پہنچ گئے۔
حارث رؤف نے بارات کے لیے روانگی سے قبل صدقے کا بکرا ذبح کیا اور حارث رؤف نے اپنی بارات پر مہرون رنگ کا کلہ اور کالے رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا ہے۔حارث رؤف کی شادی کی تقریب میں قریبی رشتے دار اور دوست احباب شریک ہیں جبکہ حارث رؤف کے ولیمے کی تقریب کل ہو گی جس میں شرکت کے لیے کچھ کرکٹرز خصوصی طور پر کراچی سے اسلام آباد پہنچیں گے۔