اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سوشل میڈیا پر مسلسل دوسروں کی پوسٹیں دیکھنے سے کونسی بیماری میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے؟جانئے

06 Jul 2023
06 Jul 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مسلس دوسروں کی پوسٹیں دیکھتے رہنے سے انسان ڈپریشن میں مبتلا ہوسکتا ہے۔

جرنل بیہیویئر اینڈ اِنفارمیشن ٹیکنالوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں 18 سے 34 برس کے 288 افراد کا سروے کیا گیا۔ سروے کا مقصد یہ سمجھنا تھا کہ ان افراد کی سوشل میڈیا میں مختلف انداز کی مشغولیت نے ان کے تنہائی کے احساس اور نفسیاتی دباؤ پرکیا اثر چھوڑا۔

بورن ماؤتھ یونیورسٹی کے ڈیویلپمنٹل سائیکولوجی کی سینئر لیکچرر ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ قومی شماریاتی ادارے کے مطابق سب سے زیادہ تنہائی نوجوانوں میں پائی جاتی ہے۔ ان افراد کی زندگی میں سوشل میڈیا انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے جبکہ  کچھ افراد اس کی مداحی کرتے جبکہ کچھ اس کو برا جانتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے مطالعوں میں یا تو مخصوص پلیٹ فارم کو دیکھا گیا یا آن لائن گزارے جانے والے وقت کا جائزہ لیا گیا۔البتہ اس تحقیق میں محققین کا مقصد لوگوں کے مختلف انداز میں سوشل میڈیا میں مشغول ہونے کا مطالعہ کرنا تھا، قطع نظر اس کے کہ وہ کونسا پلیٹ فارم استعمال کرتے تھے؟

مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ لوگ تین طرح سے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔ پہلے  وہ جو دیگر صارفین کا کونٹینٹ دیکھنے کے لیے براؤزنگ کرتے ہیں ، دوسرے وہ افراد جو اپنا کونٹینٹ بناتے ہیں لیکن دوسروں کے کونٹینٹ کے ساتھ براہ راست انگیجمنٹ نہیں رکھتے اور تیسرے وہ جو اپنا کونٹینٹ بھی شیئر کرتے ہیں اور دوسروں کے کونٹینٹ بھی دیکھتے ہیں

تحقیق کے نتائج میں معلوم ہوا کہ زیادہ مقدار میں  پہلے  درجے کے سوشل میڈیا صارفین کا طریقہ استعمال بے چینی، ڈپریشن اور ذہنی تناؤ سے پایا گیا جبکہ دوسرے کے کونٹینٹ پر توجہ دیے بغیر کونٹینٹ کی شیئرنگ کیے جانے کے ذہنی تناؤ پر مثبت اثرات تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے