(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے آپریشن سے قبل مخصوص دوا کے استعمال سے متعلق خبردار کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق ماہرین نے آپریشن سے پہلے اوزمپیک اوراس طبقے کی دوسری دوائیں جنہیں GLP-1 رسیپٹر ایگونسٹ کہا جاتا ہے، ہاضمے کو سست کرتی ہیں اور وزن کم ہوتا ہے ان کو استعمال کرنے سے منع کردیا ہے۔ امریکن سوسائٹی آف اینستھیزیولوجسٹ کے صدر ڈاکٹر مائیکل چیمپیو نے کہا کہ آپریشن میں بیہوشی کے دوران پیٹ میں رہ جانے والا کھانا قے ہونے کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے کیسز کی اطلاع ہے کہ جب آپریشن سے پہلے مریض نے ایسی دوا کھائی تو اسے اُلٹی ہوئی حالانکہ اس وقت انکے پیٹ میں کھانا موجود نہیں ہونا چاہیے تھا۔
ڈاکٹر نے مزید کہا کہ جیسے ہی ہمارے پاس ایسی رپورٹس آئیں، ہم نے فوراً اس پر کام شروع کردیا کہ دوا کیسے کام کرتی ہے؟اور اس کا طریقہ کار کیا ہے؟آخر میں ادارے نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا اگر آپ دن میں ایک بار ایسی دوا لیتے ہیں تو سرجری کی صبح اپنی روزانہ کی خوراک کو آپریشن سے پہلے ترک کردیں۔