اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی ایک بار پھر نئے انداز سے ومبلڈن میں واپسی

06 Jul 2023
06 Jul 2023

(لاہور نیوز) پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ و سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی ایک نئے انداز میں ومبلڈن میں واپسی ہوگئی۔

ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ومبلڈن سے اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں ، جن میں وہ چھتری اور مائیک تھامے ٹینس کورٹ میں کھڑی نظر آ رہی ہیں۔اُنہوں نے تصاویر کے عنوان میں لکھا کہ ومبلڈن میں اس بار ایک مختلف کردار میں واپس آئی ہوں۔ایک رپورٹ کے مطابق ومبلڈن میں ثانیہ مرزا 3 جولائی سے شروع ہونیوالے لیڈیز انویٹیشنل ڈبلز ایونٹ میں کھیلیں گی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ثانیہ مرزا لیڈیز انویٹیشنل ڈبلز ایونٹ میں برطانیہ کی جوہانا کونٹا کے ساتھ ایونٹ کے گروپ بی میں شامل ہوں گی ، اس گروپ میں کم کلائسٹرز، مارٹینا ہنگس، فرانسسکا شیاوون اور روبرٹا ونچی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے اپنے 20 سالہ کیریئر کا آخری میچ رواں برس فروری میں کھیلا تھا، بھارتی ٹینس سٹار کے پاس ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں 6 بار گرینڈ سلیم چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے