اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹ کیپینگ کیلئے پہلا انتخاب سر فراز ہوں گے: بابر اعظم

06 Jul 2023
06 Jul 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹ کیپینگ کے لیے پہلا انتخاب سر فراز احمد ہوں گے، فیصلہ حالات کو دیکھتے ہوئے کریں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ  ورلڈکپ کا بے چینی سے انتظار ہے،بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے کے منتظر ہیں،کرکٹ کے لیے فٹنس بہت ضروری ہے، ہم پُرامید ہیں، کافی ٹائم بعد کرکٹ دوبارہ شروع ہورہی ہے، ٹیم ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے، ورلڈکپ کے لیے تیاریاں جاری ہیں، ٹیم کی فٹنس پر کام ہو رہا ہے۔

دورہ سری لنکا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا گزشتہ دورے پر بھی سر ی لنکا نے اچھی پرفارمنس دکھائی، ہم نے سری لنکا کی کنڈیشنز کے حساب سے تربیتی کیمپ میں حصہ لیا، فٹنس کے لیے بیک ٹو بیک کرکٹ ضروری ہے، کوشش ہوگی کہ بہترین کرکٹ کھیلیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بیٹنگ اور باؤلنگ پارٹنر شپ پر کام کیا ہے، اسپن اٹیک سے نمٹنے کی حکمت عملی بنائی ہے، ترجیح یہ ہی ہوگی کہ ہمیں میچ جیتنا ہے، کبھی کبھی ہمیں دفاعی پوزیشن میں بھی کھیلنا ہوتا ہے، سری لنکا میں پچ سلو ہے، اسپنرز کو مدد ملے گی، نیا سیزن شروع ہورہا ہے ہم کافی مثبت ہیں۔

پی سی بی میں تبدیلیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بابر کا کہنا تھا کہ بورڈ میں کون آرہا کون جارہا ہے ہمارا اس پر فوکس نہیں، ٹیم میں جہاں کچھ خامیاں ہیں انہیں دور کررہے ہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹ کیپینگ کے لیے پہلا انتخاب سر فراز احمد ہوں گے، فیصلہ حالات کو دیکھتے ہوئے کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے