اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیئرمین پی ٹی آئی سانحہ 9 مئی کے مزید دو مقدمات میں ملزم نامزد

06 Jul 2023
06 Jul 2023

(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی کو سانحہ 9 مئی کے مزید دو مقدمات میں ملزم نامزد کر دیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف کو فیصل آباد اور گوجرانوالہ پولیس نے سانحہ 9 مئی کے مزید دو مقدمات میں نامزد کیا ہے۔

فیصل آباد پولیس نے 9 مئی کو حساس ادارے کے دفتر اور وفاقی وزیر داخلہ کے گھر پرحملہ کیس کی ضمنی رپورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کو نامزد کردیا۔

گوجرانوالہ پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو قتل ودہشت گردی کے مقدمہ میں نامزد کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو ضمنی بیان میں زیردفعہ109 کے تحت ملزم نامزد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق 10 مئی کو مقدمہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے خلاف درج کیا گیا تھا، واقعہ میں ایک پولیس اہلکارجاں بحق ، 18 افرادزخمی ہوئے تھے، 9 مئی کو راہوالی چیک پوسٹ پرحملہ ہوا جس کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج ہوا تھا۔

خیال رہے کہ پولیس نے 9 مئی کو جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) گیٹ اور حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے کیس میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو زیر تفتیش ملزمان کے بیانات کی روشنی میں ملزم نامزد کیا جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی پر حملوں کی منصوبہ بندی، کارکنوں کو اکسانے اور اشتعال دلانے کا الزام عائد کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے