اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی اور جیل خانہ جات میں قیدیوں کو ٹیکنیکل کورس کرانیکا معاہدہ

06 Jul 2023
06 Jul 2023

(لاہور نیوز) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی اور محکمہ جیل خانہ جات کے درمیان 10مزید جیلوں میں قیدیوں کو ٹیکنیکل کورسز کرانے کا معاہدہ طے پا گیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی موجودگی میں چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا احمد خاور شہزاد اور آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیرنے معاہدے پر دستخط کیے، معاہدے کے تحت پنجاب کی مزید 10 جیلوں میں قیدیوں کو 16 ٹیوٹا کورسز کرائے جائیں گے، 3 سے 6 ماہ کے کورسز کے اختتام پر قیدیوں کو سرٹیفکیٹ دیا جائے گا اور سزا میں رعایت مل سکے گی۔

معاہدے کے مطابق لاہور، قصور، شیخوپورہ، پاکپتن، اوکاڑہ، جھنگ، سرگودھا، وہاڑی، ٹوبہ ٹیک سنگھ اورلیہ کی جیلوں میں ٹیوٹا کورسز شروع ہوں گے، قیدی الیکٹریشن، ویلڈر، پلمبر، موٹر سائیکل میکینک، فیشن ڈیزائننگ، کمپیوٹراپلیکشن سمیت دیگر کورسزکرسکیں گے، ہر ٹیوٹا کورس میں 25 قیدی حصہ لے سکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے