اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیئرمین پی ٹی آئی غیرشرعی نکاح کیس کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر

06 Jul 2023
06 Jul 2023

(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس میں درخواست گزار نے نظر ثانی اپیل دائر کردی۔

درخواست گزار محمد حنیف نے سول جج نصرمن اللہ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کی ہے، سیشن جج اعظم خان نے نظرثانی اپیل 13 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔

سیشن جج اعظم خان نے چیئرمین پی ٹی آئی اور درخواست گزار کو نوٹس بھی جاری کردئیے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بغیر کسی وجہ کے بشریٰ بی بی نےخاور مانیکا سے علیحدگی اختیار کرکے چیئرمین پی ٹی آئی سے نکاح کیا، مفتی سعید نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے دوران عدت نکاح کا بیان دیا، دوران عدت غیرشرعی نکاح کے بعد بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی بنی گالا میں رہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ فروری 2018 میں مفتی سعید سے دوبارہ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا نکاح پڑھوایا گیا، عون چودھری اور مفتی سعید نے سول جج کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی  ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے غیر شرعی نکاح سے متعلق سول جج کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، سول جج نے شکایت ناقابل سماعت قرار دے کر قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، سیشن عدالت اپیل منظور کر کے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی شروع کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے