اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی ٹی ڈی کی رواں برس کی کارکردگی رپورٹ جاری،114 دہشتگرد نیٹ ورکس کا خاتمہ

06 Jul 2023
06 Jul 2023

(ویب ڈیسک) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے رواں برس مختلف آپریشنز کر کے دہشت گردی کی کارروائیوں، پلاننگ اور معاونت میں ملوث 114 نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا، سی ٹی ڈی کی رواں برس کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ادارے نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں 901 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کر کے دہشت گردی، ملک و سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث 177ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے خلاف 142 ایف آئی آرز درج کروائی گئیں، گرفتار ملزمان میں ریڈ بک میں شامل کالعدم تنظیموں کے 03 انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ سی ٹی ڈی نے بروقت اقدامات سے دہشت گردی کی کارروائیوں، پلاننگ اور معاونت میں ملوث 114 نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا، دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں خود کش جیکٹس، راکٹس، ہینڈ گرنیڈز، ڈیٹونیٹرز، آئی ای ڈیز، دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا، ملزمان سے پسٹلز، بال بیرنگ باکس، گولیاں ، سیفٹی فیوز، پرائم کارڈز ، لیپ ٹاپس، موبائل، ،کالعدم کتابوں، میگزینز اور پمفلٹس سمیت دیگر متنازعہ مواد بھی برآمد ہوا ۔

حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے 133 دہشت گردانہ منصوبوں کو خاک میں ملا کر مجرموں کو گرفتار کیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاندار کارکردگی پر سی ٹی ڈی کو شاباش دی اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی کی ہدایت کی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی دہشت گردی، شدت و شرپسندی سمیت دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے قلع قمع کیلئے مصروف عمل ہے، صوبے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے مؤثر انفارمیشن شیئرنگ سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں، دہشت گردوں، سہولت کاروں، فنانسرز سمیت تمام مجرمان کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے