اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

دواساز کمپنیوں کو آئندہ 2 ہفتوں میں ادویات پر بارکوڈز پرنٹ کرنے کی ہدایت

06 Jul 2023
06 Jul 2023

(ویب ڈیسک) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے تمام فارما سیوٹیکل کمپنیوں کو آئندہ دو ہفتوں کے دوران ادویات پر بار کوڈز کی پرنٹنگ کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وفاقی سیکرٹری صحت افتخار شلوانی کی زیر صدارت پالیسی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں اتھارٹی کو ادویات ساز ایسی تمام کمپنیوں کوانتباہی خطوط جاری کرنے کی ہدایت کی ہے جو اپنی مصنوعات کی پیکنگ پر بارکوڈ پرنٹ نہیں کررہی ہیں۔

علاوہ ازیں بورڈ نے سیکرٹری وزارت نیشنل ہیلتھ کی سربراہی میں بارکوڈ نگ رولز پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ان قوانین کے مطابق ادویات کے مینوفیکچررز اور درآمد کنندگان کو اپنی مصنوعات کی پیکیجنگ پر 2 ڈی بارکوڈنگ پرنٹ کرنا ہوگی۔

ادویات کی مصنوعات کی نشاندہی اور شناخت کے لیے 2 ڈی بارکوڈ میٹرکس جیسے اقدامات کرنے سے تمام جعلی اور نقلی ادویات کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے