اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف شہروں میں کارروائیاں ، 7دہشت گرد گرفتار

06 Jul 2023
06 Jul 2023

(لاہور نیوز) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں جاری ہیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری راولپنڈی، ساہیوال، بہاولپور اور گوجرنوالہ سے عمل میں لائی گئی ہے ، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم القاعدہ اور ٹی ٹی پی سے ہے ، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، ڈیٹو نیٹرز، اسلحہ و گولیاں اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناحت ابرارالحق، عبدالرحمان، عمیر، عمران، اشفاق، ایواب ور معاویہ کے نام سے ہوئی ہے ، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

حکام کے مطابق رواں ہفتے139 کومبنگ آپریشنز کے دوران 18 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں ، کومبنگ آپریشنز میں 8523 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے ۔

حکام نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے