(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے رعشے کے مرض کی تشخیص کیلئے سمارٹ واچ تیار کر لی گئی ہے۔
برطانیہ کے ڈیمینشیا ریسرچ اِنسٹیٹیوٹ اینڈ نیوروسائنس اور کارڈف یونیورسٹی کے مینٹل ہیلتھ اِنوویشن اِنسٹیٹیوٹ کی کے سائنس دانوں کی رہنمائی میں کی جانے والی اس نئی تحقیق میں 1 لاکھ 3 ہزار 712 افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔ 2013 سے 2016 کے درمیان ان افراد نے سات دنوں کے عرصے تک میڈیکل گریڈ سمارٹ واچ پہنی۔ان گھڑیوں نے ہر فرد کی اوسط رفتار کا حساب لگایا اور اس گروپ کے ڈیٹا سے موازنہ کیا جن میں رعشے کی تشخیص ہو چکی تھی۔ مصنوعی ذہانت کا ماڈل مزید وقت کی پیش گوئی کرنے کی اہلیت رکھتا تھا۔
محققین پُرامید ہیں کہ یہ نئی ٹیکنالوجی مستقبل میں معائنے کے آلے کے طور پر استعمال کی جاسکے گی، جس کی مدد سے تشخیص کے موجودہ طریقہ کار کی نسبت کم وقت میں بیماری کی تشخیص ہوسکے گی اور جلد علاج شروع کیا جاسکے گا۔