05 Jul 2023
(لاہور نیوز) آئی سی سی رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کی ایک درجے تنزلی ہو گئی۔
بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں سے چھٹی پوزیشن پر چلے گئے۔ نیوزی لینڈ کے بیٹر کین ولیمسن ٹیسٹ میں نمبر ون بلے باز بن گئے۔ کین ولیمسن نے انگلینڈ کے بیٹر جو روٹ سے پہلی پوزیشن چھینی۔ جو روٹ چار درجے تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر چلے گئے۔
ادھر آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کی ٹیسٹ رینکنگ میں چار درجے ترقی، دوسرے نمبر پر آ گئے۔