اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جی ایچ کیو حملہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ

05 Jul 2023
05 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پولیس نے 9 مئی کو جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) گیٹ اور حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو زیر تفتیش ملزمان کے بیانات کی روشنی میں ملزم نامزد کیا جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی پر حملوں کی منصوبہ بندی، کارکنوں کو اکسانے اور اشتعال دلانے کا الزام عائد کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی کا فیصلہ قانونی ماہرین سےمشاورت کے بعد کیا گیا، جی ایچ کیو گیٹ اور عمارات پر حملے کے مقدمات تھانہ آر اے بازار اور تھانہ نیوٹاؤن میں درج ہیں۔

خیال رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں 100 سے زائد ملزمان گرفتار ہیں، اب تک تین خاتون ملزمان کی نشاندہی مکمل ہو چکی ہے ، مقدمہ میں ایک ملزمہ نے عدالت سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے ،واقعہ کا مقدمہ دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج ہے ، مقدمے میں سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت بھی نامزد ملزم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے