اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

منی لانڈرنگ ریفرنس: وزیراعظم اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستیں دائر

05 Jul 2023
05 Jul 2023

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں بریت کی درخواستیں دائر کردیں۔

احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ ریفرنس سے بریت کی درخواستیں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دائر کی ہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے منی لانڈرنگ کا جھوٹا اور من گھڑت ریفرنس بنایا، اثاثہ جات قانون کے مطابق ہیں جو ایف بی آر اور الیکشن کمیشن میں ڈیکلیئر کیے گئے ہیں، نیب کے پاس کسی قسم کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف کیس ثابت ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے، احتساب عدالت سے استدعا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ریفرنس سے بری کیا جائے۔

احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے درخواستوں پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے نیب کو 19 جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے