05 Jul 2023
(ویب ڈیسک) ایشین رگبی چیمپئن شپ ڈویژن ون میں آج پاکستان اور یواے ای مدمقابل ہوں گے۔
میچ سے پہلے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پنجاب سٹیڈیم میں جم کر پریکٹس کی۔ فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ میچ پریکٹس میں بھی پسینہ بہایا، قومی کھلاڑی جیت کے لیے پرجوش ہیں۔
کوچ قومی رگبی ٹیم کو یواے ای کے خلاف دلچسپ مقابلے کی امید ہے،ایشین رگبی چیمپئن شپ ڈویژن ون کا افتتاحی میچ رات ساڑھے8 بجے شروع ہوگا۔
دوسرامیچ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 8 جولائی کو پنجاب سٹیڈیم میں شیڈول ہے۔