اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان والی بال ٹیم انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت سے محروم ،جرمانہ عائد ہونے کا امکان

05 Jul 2023
05 Jul 2023

(ویب ڈیسک) قومی والی بال ٹیم کی اے وی سی چیلنج کپ میں شرکت کا معاملہ،وزارت خارجہ نے پاکستان والی بال ٹیم کو این او سی دینے سے انکارکردیا۔

پاکستان والی بال ٹیم انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت سے محروم ہو گئی، اے وی سی چیلنج کپ 8 سے 15جولائی تک چائنیزتائی پے میں کھیلا جانا ہے، پاکستان نے اے او سی چیلنج کپ میں شرکت کیلئے آج روانہ ہونا تھا۔ چیلنج کپ میں پاکستان ، آسٹریلیا، ویتنام کےساتھ گروپ ای میں تھا۔

ایونٹ میں عدم شرکت پر پاکستان والی بال فیڈریشن کو ایک کروڑ سے زائد نقصان کا سامنا ہے جبکہ انٹرنیشنل والی بال ایونٹ میں عدم شرکت پر پاکستان پر جرمانہ عائد ہونے کا بھی امکان ہے۔ وزارت خارجہ نے تائیوان میں کسی بھی سپورٹس ایونٹ میں پاکستان کوشرکت سے روک رکھا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی والی بال ٹیم 2016 میں بھی چائنیز تائی پے کے ایونٹ میں شرکت کر چکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے