اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کو بھارت کے ساتھ کہیں بھی کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں: عبدالرزاق

05 Jul 2023
05 Jul 2023

(ویب ڈیسک) سابق آل راؤنڈر عبد الرزاق نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت سمیت کہیں بھی بھارت کے ساتھ کھیلنے میں مسئلہ نہیں ہے۔

عبدالرزاق نے کہا کہ کرکٹ جہاں بھی ہو ہم پاکستانی کرکٹ کھیلنا اور دیکھنا چاہتے ہیں، ہماری خواہش ہوتی ہے کہ فینز کرکٹ سے لطف اندوز ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کرکٹ کی ترقی کے لیے ہر جگہ کھیلنے کے لیے تیار ہوتے ہیں، کرکٹ اب ایک تفریح بن چکی ہے اور پوری دنیا میں دیکھی جاتی ہے۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ سب سے زیادہ دنیا میں دیکھا جاتا ہے، صرف بھارت کی طرف سے پابندیاں لگائی جاتی ہیں پاکستان کو مسئلہ نہیں ہوتا، رکاوٹیں بھارت کھڑی کرتا ہے ہمیں تو کہیں بھی کھیلنے میں مسئلہ نہیں۔

عبدالرزاق نے مزید کہا کہ رکاوٹیں ہمیشہ صرف بھارت کی طرف سے کھڑی کی جاتی ہیں، ہم تو چاہتے ہیں کہ اگر پاکستان میں پاک بھارت میچز ہوتے تو کرکٹ کو فائدہ ہوتا، ہم تو کرکٹ کے لیے شارجہ میں بھی بھارت سے کھیلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک عرصے سے پاک بھارت کرکٹ کو مس کر رہے ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کو  بھارت سمیت کہیں بھی بھارت سے کھیلنے میں مسئلہ نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے