اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل، پہلی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

05 Jul 2023
05 Jul 2023

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف کیس کی پہلی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے جس میں نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس منصور علی شاہ کے نوٹ بھی شامل ہیں۔

رکنی بنچ کے آرڈر پر 7 ججز نے دستخط کیے اور تحریری حکم کے ساتھ ویب سائٹ سے ہٹایا گیا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا نوٹ بھی شامل ہے۔9

جسٹس قاضی فائز کا نوٹ

جسٹس فائز عیسٰی نے کہا کہ چیف جسٹس کو 17 مئی کو 5 صفحات پر مشتمل جواب ارسال کیا، نشاندہی کی کہ مقدمات کی سماعت کے لیے بنچ کی تشکیل چیف جسٹس اور 2 سینئر ججز پرمشتمل کمیٹی کریگی، اس قانون پر عمل نہیں کیا گیا کیونکہ عدالت عظمٰی نے قانون کو جنم لینے سے پہلے ہی معطل کردیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ معزز چیف جسٹس نے مجھے ایک مخمصے میں ڈال دیا ہے، مخمصے سے اسی وقت نکلا جاسکتا ہے جب اس قانون کے خلاف درخواستوں پرفیصلہ کریں یا حکم امتناع واپس لیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تمام ضروری معاملات اپنی مرضی یا چیدہ اہلکاروں کے ذریعے چلائے، ججوں کی فل کورٹ میٹنگ تو نہ بلائی لیکن درخواست گزاروں اور ان کے وکلا کو ترجیح دی، ایکٹ سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرنے والے بنچ کی سربراہی چیف جسٹس کررہے ہیں، پوری قوم کی طرح میں بھی منتظر ہوں فیصلہ جلد ہو۔

جسٹس سردار طارق کا نوٹ بھی جاری

تحریری حکم نامے کے ساتھ جسٹس سردار طارق مسعود کا نوٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تحریری حکمنامہ میں جسٹس سردار طارق مسعود نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ ’جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نوٹ سے مکمل اتفاق کرتا ہوں، بنچ کی تشکیل سے قبل مجھ سے مشاورت نہیں کی گئی، تعجب ہے ایک دن پہلے ایک درخواست گزار اعتزاز احسن نے چیف جسٹس پاکستان سے چیمبر میں ملاقات کی اور اگلے دن اسی درخواست گزار کی درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

نوٹ میں لکھا گیا ہے کہ بنچ کی تشکیل سے قبل میرے دستیاب ہونے کا بھی نہیں پوچھا گیا، کئی سالوں سے زیر التوا مقدمہ کے سائل یا درخواست گزار کو بھی یہ اجازت حاصل ہو گی کہ وہ چیمبر میں چیف جسٹس سے ملاقات کر کے مقدمہ فکس کروائے؟ میں انتظار میں تھا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس کا جلد فیصلہ کرے گی، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت آرٹیکل 184کی شق 3 کے مقدمات کی سماعت کیلئے 3 رکنی کمیٹی نے فیصلہ کرنا ہے۔

جسٹس سردار طارق مسعود نے نوٹ میں لکھا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت 3 رکنی کمیٹی کا میں رکن ہوں، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کالعدم قرار دیکر ہی 3 رکنی کمیٹی کے طریقہ کار کو نظر انداز کیا جا سکتا ہے، جب پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کو معطل کیا گیا میں بھی ہچکچاہٹ کا شکار تھا کہ مقدمات نہ سنوں، میں ایک ایسے بنچ کی سربراہی کر رہا تھا جس میں روزانہ 30 سے 35 فوجداری مقدمات سماعت کیلئے مقرر ہوتے ہیں اور میرے سامنے ایسے پاکستانی شہریوں کے مقدمات سماعت کیلئے مقرر ہوئے جو جیلوں میں فیصلوں کے منتظر ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے پاناما فہرست میں شامل 436 افراد کیخلاف کیس اس لیے سنا کہ وہ درخواستیں پانچ رکنی لارجربنچ قابل سماعت قرار دے چکا تھا، میں نے وہ کیس اس لیے ایک ماہ کیلئے ملتوی کیا کہ مجھے توقع تھی پریکٹس اینڈ کیس کا فیصلہ ہو جائے گا۔

نوٹ میں لکھا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں کے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے والے چاروں درخواست گزار بظاہر نہ حراست میں ہیں نہ فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں، ان چاروں درخواست گزاروں نے 9 مئی کے واقعات میں جی ایچ کیو، پی اے ایف اور حساس مقامات پر حملے نہیں کیے، عمومی طور پر کسی قانون کو چیلنج کرنے کا فورم ہائیکورٹ بنتا ہے جبکہ درخواست گزاروں نے براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔

نوٹ میں لکھا گیا ہے کہ ہر انفرادی شخص کو سن کر درخواست پر علیحدہ فیصلہ کیا جانا چاہیے، میں حیران ہوں کہ 9 رکنی بنچ اس مفروضے پر تشکیل دیا گیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کو کالعدم قرار دے دیا جائے، اگر ایکٹ کو کالعدم قرار نہیں دیا جاتا تو متاثرہ فریق کی اپیل پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے سیکشن 5 کے تحت لارجر بنچ سنے گا، اس کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل سننے کے لیے کم از کم 10 رکنی بنچ کی تشکیل ناممکن نظر آتی ہے، موجودہ صورتحال میں کسی بھی متاثرہ فریق کی جانب سے دائر کی گئی درخواست ناقابل سماعت ہو گی۔

انہوں نے لکھا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں بنچ میں بیٹھنے سے انکار نہیں کر رہا، اس لیے میں نے بنچ کی دوبارہ تشکیل کے حکمنامہ پر دستخط نہیں کیے، میرا مؤقف ہے کہ موجودہ کیس کی سماعت سے پہلے پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے خلاف کیس کا فیصلہ کیا جائے، اس لیے میں اپنا آزادانہ نوٹ لکھ رہا ہوں۔

جسٹس منصور کا نوٹ

جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ میں بنچ میں اپنے کچھ تحفظات کے ساتھ بیٹھا ہوں جنہیں پہلی سماعت پر سامنے لانا چاہتا ہوں، احترام کے ساتھ گزارش ہے کہ ماضی قریب میں فل کورٹ کی بجائے چند ججز پر مشتمل سپیشل بنچز تسلسل کے ساتھ تشکیل دیئے گئے، مفاد عامہ کے ان مقدمات کے عوام کی سماجی، سیاسی، معاشی زندگیوں اور بنیادی حقوق پر انتہائی گہرے اثرات ہوتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’میری رائے میں فل کورٹ تشکیل نہ دینے سے عدلیہ کمزور ہوئی اور اس کے فیصلے بے وقعت ہوئے، موجودہ کیس اور اس کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطحی جوڈیشل سکروٹنی کی ضرورت ہے، عوامی مفاد کے حامل کیسز میں تمام ججز کی اجتماعی دانش سے بہتر فیصلے کیے جا سکتے ہیں جن سے سپریم کورٹ پر عوامی اعتماد میں اضافہ ہو گا‘۔

جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ ’میری رائے میں جب تک سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کیس کا فیصلہ نہیں کرتی آرٹیکل 184(3) کے تمام مقدمات فل کورٹ کو سننے چاہئیں، سپریم کورٹ کی سالمیت اور اتھارٹی کے تحفظ کے لیے چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کی تھی کہ ملک میں موجود تمام ججز پر مشتمل فل کورٹ تشکیل دی جائے۔

نوٹ میں جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ ’چیف جسٹس سے کہا کہ فل کورٹ تشکیل دے کر ہر جج کو فیصلہ کرنے دیا جائے کہ وہ کیس سننا چاہتے ہیں یا نہیں، لیکن معزز چیف جسٹس نے میری درخواست کو تسلیم نہیں کیا، اپنے حلف کے تحت آئینی ذمہ داری کی ادائیگی اور عوام کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے بنچ میں بیٹھنے کے علاؤہ میرے پاس کوئی چارہ نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے