اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیف جسٹس کرکٹ کے معاملے پر سو موٹو نوٹس لیں: سرفراز نواز

05 Jul 2023
05 Jul 2023

(ویب ڈیسک) سابق کرکٹر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ کرکٹ کے معاملے میں چیف جسٹس آف پاکستان سوموٹو نوٹس لیں۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق کرکٹر سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے معاملات کورٹ میں جانے سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہو گی، کرکٹ کے معاملات پر حکم امتناع سے معاملات بگڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اہم ٹورنامنٹس سے قبل پی سی بی کے چیئرمین کی تقرری پر تنازع کھڑا ہونا افسوس ناک ہے، وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود اداروں کی کرکٹ بحال نہیں ہوسکی۔

سرفراز نواز نے کہا کہ سیٹھی صاحب نے اوورسیز کوچز کو رکھ کر غلطی کی، فاسٹ بالنگ کے حوالے سے نئے کرکٹرز کو لیکچر دینے کو تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ذکاء اشرف نے پاکستان سپر لیگ شروع کی، چیئرمین تحریک انصاف پاکستان میں اداروں کی کرکٹ ختم کرکے کھیل کو تباہ کرگئے جبکہ نجم سیٹھی نے کرکٹ کے فیصلے سیاسی طور پر کئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے