اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

زمبابوے کی ٹیم بھی ورلڈ کپ 2023 کی دوڑ سے باہر

05 Jul 2023
05 Jul 2023

( ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ کوالیفائر کے سپر سکس مرحلے میں سکاٹ لینڈ نے زمبابوے کو 31 رنز سے شکست دے دی، زمبابوے کی ٹیم بھی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

کوئنز سپورٹس کلب بلاویو میں کھیلے گئے میچ میں سکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنائے، مائیکل لیسک 48، میتھیو کراس 38، برینڈن میکمولن 34 اور جارج منسے 31 رنز کی اننگ کھیل نمایاں بیٹرز رہے۔

زمبابوے کی جانب سے سین ولیمز نے 41 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ چٹارا نے 2 شکار کئے۔

235 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم 42 ویں اوور میں 203 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ریان برل نے 83 رنز کی فائٹنگ اننگز کھیلی، ویسلے مدھویرے 40 اور سکندر رضا 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

سکاٹ لینڈ کی جانب سے کرس سول نے 3 جبکہ برینڈن میکمولن اور مائیکل لیسک نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

فاتح ٹیم کے کھلاڑی کرس سول کو شاندار کارکردگی دکھانے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ اس شکست کے بعد زمبابوے کی ٹیم بھی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے