اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ٹیم کے باولنگ کوچ مورکل مشکلات کاشکار،تاحال پاکستان نہ پہنچ سکے

04 Jul 2023
04 Jul 2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ مورنے موکل تاحال ویزا نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان نہیں پہنچ سکے ہیں۔

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے سابق فاسٹ باولر مورنے مورکل دورہ سری لنکا کے لیے قومی تربیتی کیمپ میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے کراچی نہیں پہنچ سکے۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا میں قیام پذیر مورنے مورکل کو پاکستان کا ویزا جاری نہیں ہوسکا، ویزے  کے عدم اجرا کے سبب  کراچی میں منگل سے شروع ہونے والے 4 روزہ قومی تربیتی کیمپ میں مورکل کی  شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ سمیت ہفتہ وار تعطیلات کے سبب پاکستانی سفارت خانے سے مورنے مورکل کو ویزا جاری نہیں ہوسکا، ہنگامی بنیادوں پر ویزا جاری ہونے کی صورت میں وہ جمعے  تک جاری رہنے والے کیمپ میں شریک ہو سکتے ہیں بصورت دیگر وہ 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکا میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2  ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 16 جولائی سے گال کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا جبکہ سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے