(ویب ڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ باولر محمد عامر نے آئی پی ایل لیگ کھیلنے سے متعلق واضح بیان جاری کردیا۔
اپنے ایک انٹرویو میں سابق فاسٹ باولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ وہ جلد برطانوی پاسپورٹ کے حامل ہوجائیں گے، انہوں نے برٹش شہری اور وکیل نرجس خان سے شادی کی تھی، وہ سال 2020 سے برطانیہ میں مقیم ہیں اور پاسپورٹ ملنے کے بعد وہ انگلینڈ سے کھیلنے کے اہل بھی ہوجائیں گے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ 2024 میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلیں گے؟ جس پرسابق فاسٹ باولر نے کہا کہ میں انگلینڈ کے لئے نہیں کھیلوں گا، پاکستان کیلئے ہمیشہ حاضر رہوں گا۔ آئی پی ایل سے متعلق انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ایک سال باقی ہے، اس وقت منظرنامہ کیا ہوگا نہیں معلوم، مستقبل کے بارے میں کوئی نہیں جانتا۔جب مجھے اپنا پاسپورٹ مل جائے گا جو بھی بہترین موقع ہو گا اور جو بھی ملے گامیں اس سے فائدہ اٹھاؤں گا۔