اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شہباز شریف اور مریم نواز کی نانگا پربت سر کرنے پر ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی کو مبارکباد

04 Jul 2023
04 Jul 2023

(لاہورنیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز نے ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی کو دنیا کی خطرناک چوٹی سر کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماونٹ ایورسٹ کے بعد خطرناک ترین چوٹی نانگا پربت سر کرنے والی پہلی خواتین کوہ پیما ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی نے ایک بار پھر پاکستان کا نام دنیا میں بلند کیا۔انہوں نے کہا کہ ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی نے ثابت کیا کہ اُن کی ہمت، عزم اور ارادے بلند پہاڑوں سے بھی بلند ہیں، ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی پاکستانی باہمت خواتین کی نمائندہ ہیں جو جفاکشی، بلند ارادے اور مقصد کو پالینے کی جستجو میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی قوم کو آپ پر فخر ہے، آپ پاکستانی خواتین کے عزم وہمت کی علامت ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی نے اپنی مثالی ہمت، پیشہ ورانہ مہارت اور ناقابل تسخیر عزم کو ایک بار پھر دنیابھر پر ثابت کردکھایا، ” کنگ آف دا ماونٹینز“ کو سر کرکے انہوں نے نئی روایت قائم کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ثبوت ہے کہ پاکستانی خواتین باصلاحیت، باہمت اور پختہ عزم کی مالک ہیں ،اس کامیابی پر ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی، اُن کے والدین سمیت ان کی تمام ٹیم کو بھی مبارک دیتے ہیں۔یاد رہے کہ وزیراعظم نے مئی 2023 میں نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز کا اعزاز عطا کیاتھا، نائلہ کیانی دوسری پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں جنہوں نے مانٹ ایورسٹ کو  سر کیا تھا، ثمینہ بیگ پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما تھیں جنہوں نے ماونٹ ایورسٹ کو سر کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے