اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیئرمین پی ٹی آئی نے عبدالقادر پٹیل کیخلاف 10 ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا

04 Jul 2023
04 Jul 2023

(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف نے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے 10 ارب کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا، جس پر سیشن عدالت نے عبدالقادر پٹیل کو نوٹس جاری کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ پر عبدالقادر پٹیل کی پریس کانفرنس کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف نے عبدالقادر پٹیل کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل ابوذرسلمان خان نیازی عدالت میں پیش ہوئے، عبدالقادر پٹیل کیخلاف 10 ارب کے ہرجانے کا دعویٰ دائرکیا گیا، انہوں نے پریس کانفرنس میں جھوٹا پروپیگنڈا کیا تھا اور پریس کانفرنس میں جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔

درخواست میں کہا گیا کہ الزامات پر چیئرمین پی ٹی آئی نے عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا ،استدعا ہے کہ عدالت قادر پٹیل کو10 ارب ہرجانے کی ادائیگی اور غیر مشروط معافی مانگنے کا حکم دے۔

سیشن عدالت کی جانب سے عبدالقادر پٹیل کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

یاد رہے عمران خان نے عبدالقادرپٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا، نوٹس چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل ابوذرسلمان نیازی کی جانب سے بھجوایا گیا تھا۔

نوٹس میں کہا گیا تھا کہ عبدالقادر پٹیل15 روز میں اپنےبیہودہ الزامات واپس لیں اور فوری چیئرمین تحریک انصاف سےغیرمشروط معافی مانگیں، عبدالقادرپٹیل 10 ارب بطور ہرجانہ ادا کریں جسےشوکت خانم ہسپتال میں جمع کرایا جائےگا، اگر معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی آگے بڑھائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے