04 Jul 2023
(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں 15 جولائی تک توسیع کر دی۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج سید ہارون شاہ نے 9 مئی کو پُرتشدد احتجاج کے تناظر میں تھانہ کھنہ میں درج مقدمہ کی سماعت کی، دوران سماعت شاہ محمود قریشی عدالت میں پیش ہوئے۔
سینئر وکیل علی بخاری کی عدم موجودگی کے باعث آج دلائل نہ ہو سکے۔
عدالت نے ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی۔