04 Jul 2023
(لاہور نیوز) ہیٔر کے علاقے میں 39سالہ خاتون کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مقتولہ شازیہ نجی یونیورسٹی میں صفائی کا کام کرتی تھی اور گرفتار ملزم نعمان کے مقتولہ کے ساتھ تعلقات تھے، دو ماہ قبل ملزم کی شادی کسی اور جگہ ہوگئی لیکن ملزم اور مقتولہ کا آپس میں رابطہ رہا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے شازیہ بی بی سے تعلقات کا راز ظاہر ہونے کے ڈر سے قتل کا منصوبہ بنایا، ملزم نعمان موٹر سائیکل پر شازیہ کو نجی یونیورسٹی سے ساتھ لے کر آیا جہاں ملزم نے گلے پر قینچی کے پے در پے وار کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔
ڈاکٹر انوش مسعود کا مزید کہنا ہے کہ پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔