اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابر اعظم نے حج کے حوالے سے اپنا تجربہ بیان کردیا

04 Jul 2023
04 Jul 2023

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے حج کے حوالے سے اپنے تجربات شیئر کردیے۔

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جوانی میں ہی حج کرلیں جتنی دیر کریں گے اتنا مشکل ہوگا، میرا پہلا حج تھا مجھے بہت مزہ آیا، میرا تجربہ اچھا رہا، وہاں کافی چیزیں سیکھنے کو ملیں، یہ نہیں ہے کہ حج صرف اپنے لیے کرنا ہے، حج اللہ کے لیے اور اسے راضی کرنے کے لیے ہوتا ہے۔

بابر اعظم نے حج پر موجود بزرگوں کی ہمت کی خوب تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد صرف یہ تھا کہ اللہ کو راضی کرنا ہے، ان لوگوں کو دیکھ کر مجھے حوصلہ ملا، نیت سو فیصد رکھیں بلاوا آ ہی جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے تو ٹھیک تھا کیونکہ ہم اتنی گرمی میں کھیلتے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سال بابر اعظم نے والدہ کے ہمراہ جبکہ محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد اور فہیم اشرف نے بھی حج کی سعادت حاصل کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے