04 Jul 2023
(لاہور نیوز) تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعجاز چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 جولائی تک توسیع کردی گئی۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں اعجازچوہدری کےخلاف تھانہ شادمان نذر آتش کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 جولائی تک توسیع کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نےآئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کرکے سماعت ملتوی کردی۔