جرم وانصاف
وکیل قتل کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی پر حکم امتناع کی استدعا مسترد
04 Jul 2023
04 Jul 2023
(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے کوئٹہ میں وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی پر حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی۔
کوئٹہ میں وکیل کے قتل میں نامزدگی کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عائشہ ملک سماعت کی، عدالت نے کیس میں کارروائی پر حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی۔
عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا بھی مسترد کردی اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے آپ کی درخواست خارج کی تھی، سپریم کورٹ کا 2 رکنی بنچ اس پر حکم امتناع نہیں دے سکتا۔