اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس ناقابل سماعت قرار

04 Jul 2023
04 Jul 2023

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرلی گئی۔

خیال رہے کہ 10 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی پر توشہ خانہ فوجداری کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی، انہیں فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں فرد جرم کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا، ان کے وکلاء نے کیس کسی اور جج کو منتقل کرنے کی استدعا کی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ 12 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کا ٹرائل روک دیا۔ عدالت نے کیس کے قابل سماعت ہونے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا تھا۔ عدالت نے آج درخواست منظور کرتے ہوئے کارروائی کیس کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے