04 Jul 2023
(ویب ڈیسک) آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نیب لاہور میں آج پیش نہ ہونے پرگرفتاری کا امکان ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکونیب لاہورنےآج دن 11 بجےطلب کررکھا ہے۔عثمان بزدار کو تیرہویں مرتبہ طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ کوآمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کی انکوائری میں طلب کیا، عثمان بزدارصرف2 مرتبہ نیب میں پیش ہوئےتھے۔
ذرائع کے مطابق آج پیش نہ ہونےکی صورت میں عثمان بزدارکے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے جانے کا امکان ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ نیب کسی ملزم کوطلبی کے13نوٹس جاری کرچکا ہے۔